اسلام آباد (پی این آئی)فضائی حدود کی بندش کے باوحود بھارتی ہوائی جہاز کی اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ، ہفتے کے روز بھارتی ائیرلائن کے کارگو جہاز نے ایندھن بھروانے کیلئے پاکستانی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی، بعد ازاں منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ بھارتی ائیرلائن کے ایک طیارے نے
ہفتے کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کی کشیدگی کے بعد سے پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، تاہم ہفتے کے روز ایک بھارتی کارگو طیارے کو ایندھن بھروانے کیلئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کرنا پڑی۔ کارگو طیارے ڈی ایم 2112 نے ہفتے کے روز بھارتی شہر کلکتہ سے جارجیا کیلئے اڑان بھری۔ بعد ازاں طیارے نے ایندھن کی کمی کے باعث اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ طیارہ ائیرپورٹ پر 40 منٹ تک موجود رہا، بعد ازاں ایندھن بھروا لینے کے بعد منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی پاکستان کی ائیرٹریفک کنٹرول نے بھارتی مسافر طیاروں کو معاونت فراہم کی تھی۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں