پشاور(پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔کامران بنگش نے بتایا کہ گزشتہ روز طبیعت کی خرابی پر اسپتال گیا تو صبح 6 بجے خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر اپنے گھر میں قرنطینہ ہوگیا ہوں اور خاندان کے 11 افراد کے بھی ٹیسٹ کرارہا ہوں۔واضح رہےکہ خیبرپختونخوا میں کورونا
کے کیسز کی تعداد 1700 سے زائد ہے اور ملک بھر میں سب سے زیادہ 89 ہلاکتیں اسی صوبے میں ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں