مولانا طارق جمیل کو حمایت مل گئی، کیا ہم مولوی حضرات کو جھوٹے نہیں کہتے؟ ہم بھی تو جھوٹ کو سچ بنا کر دکھاتے ہیں

لاہور (پی این آئی)) مولانا طارق جمیل کے میڈیا سے متعلق بیان دینے کے بعد کئی اینکرز کی جانب سے سخت ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔کئی صحافیوں کی جانب سے اس بات پر اعتراض کیا گیا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو ٹی وی پر بیٹھ کر میڈیا پر تنقید نہیں کرنی چاہئیے تھی۔تاہم ایسے میں معروف اینکر عمران خان مولانا

مولانا نے کڑوا سچ بولا ہے۔ اینکر عمران خان مولانا طارق جمیل کی حمایت ..

طارق جمیل کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم سارے جھوٹے نہیں ہیں لیکن ہم میں کچھ ہیں جو جھوٹ بولتے ہیں اور اس کو سپورٹ کرتے ہیں۔یہ کڑوا ہے،ننگا ہے لیکن یہی سچ ہے۔کیا ہم نے یہاں بیٹھ کر اپنے بہت سے جھوٹوں کو سچ ثابت نہیں کیا۔ہم میں سے ہر ایک کا اپنا اپنا سچ ہے اور اس سچ کو دوسرا آدمی جھوٹ سمجھتا ہے۔میں ایک سادا سا سوال پوچھتا ہوں کہ ہم یہاں مولانا طارق جمیل کی شخصیت کو ڈسکس کر رہے ہیں،ایک مولوی کی شخصیت کو ڈسکس کرنے کیا ضرورت ہے؟۔جب پوری دنیا میں مسلمانوں کا قتل کیا گیا،انہیں دہشتگرد ثابت کیا گیا ،کہا گیا کہ یہ دہشتگری کے خلاف جنگ ہے،کیا یہ جھوٹ نہیں ہے؟۔عمران خان نے مزید کہا کہ ہم اپنی محفل میں روزانہ یہ نہیں کہتے ہیں کہ مولوی سارے فراڈئیے ہیں،ہم جب آپس میں بیٹھے ہوں گے تو کہیں گے کہ مولوی فراڈئیے ہیں،تو کیا سب فراڈئیے ہیں۔ایسا نہیں ہے بلکہ بہت تھوڑے سے مولوی ایسے ہوں گے،اسی طرح ہر جگہ اچھے برے لوگ ہوتے ہیں۔مولانا طارق جمیل نے بھی اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں سارے لوگ جھوٹے نہیں ہیں۔انہوں نے پہلے والے بیان کی معافی مانگی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close