حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر جاوید کا کورونا سے انتقال، لیڈی ریڈنگ کی دو خواتین ڈاکٹرز بھی شکار ہو گئیں

پشاور(پی این آئی)پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹرزمیں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ اسپتال میں دو لیڈی ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ دونوں متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز ہاؤس آفیسرز ہیں۔ترجمان ایل آر ایچ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لیڈی ڈاکٹرز کو ہاسٹل میں

کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید بھی آج انتقال کر گئےہیں، ڈاکٹر محمد جاوید میں ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شہزاد فیصل نے بتایا کہ پروفیسر محمد جاوید کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں کورونا کا ایک مریض بھی انتقال کر گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 785 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11 ہزار 940 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا وائرس سے 16 نئی اموات کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 253 ہوگئی۔خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 ہزار 708 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 89 ہو گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close