رمضان المبارک کی برکتیں منافع خوروں کو روک نہ سکیں، قیمتوں کو پر لگ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)رمضان المبارک میں گراں فروشوں کو لگام ڈالنے والا کوئی نہیں ، مختلف بازاروں میں پھلوں اور ہرے مصالحوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ریلیف تو نہ ملا لیکن مہنگی داموں اشیاء بازاروں میں دکھائی دینے لگیں۔رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدسہ میں گراں فروش ہوئے بے لگام، ماہ رمضان المبارک

کی آمد کے ساتھ ہی گراں فروشوں نے عوام کی جیبوں سے پیسے بٹورنا شروع کردیئے ہیں۔شہر کے مختلف بازاروں میں 50 روپے فی کلو ملنے والا خربوزہ 100 سے 120 ، 40 روپے فی درجن ملنے والے درجہ دوم اور سوم کے کیلے 80 سے 120 ، گرمہ 100 سے 120 جبکہ تربوز 50 سے 60 روپے فی کلو میں فروخت ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔مہنگائی سے نالاں دکاندار کہتے ہیں کہ منڈی سے مہنگے ملنے والے پھل کم قیمتوں میں فروخت نہیں کرسکتے، ماہ مقدسہ میں ایک جانب جہاں پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں وہیں سبزیوں میں ہرے مصالحے کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ۔لیموں فی کلو چار سے ساڑھے چار سو ، 80 روپے فی کلو ملنے والی ہری مرچ بھی مختلف بازاروں میں 150 سے 180 فی کلو میں فروخت ہو رہی ہیں ، جس کے سبب ریلیف کے متلاشی شہری بازاروں میں مہنگائی کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close