ڈیرہ غازہ خان (پی این آئی)ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے اچھی خبر سنائی ہے کہ ہ ڈیرہ غازی خان میں قائم کیا گیا قرنطینہ سینٹر خالی ہو گیاہے اور تفتان سے آئے تمام زائرین صحت یاب ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے 14 مارچ کو 829
زائرین کو قرنطینہ لایا گیا تھا ،ایران سے آنے والے زائرئن کی ٹیسٹ رپورٹس موصول ہو گئی ہیں ، صحت یاب ہونے والے زائرین کا آخری قافلہ بھی گھروں کو روانہ ہو گیا ہے ، گھروں کو جانے والے زائرین کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کے 642نئے کیسز رپورٹ، مزید 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان میں کورونا وبا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔آج بھی ملک بھر میں وائرس سے تاثرہ 642نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 11ہزار 155ہوگئی ہے جبہ اب تک وبا کے باعث 237مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک میں 1لاکھ 31ہزار 365ٹیسٹس کیے جاچکے ہیں جبکہ 2527افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اب تک اسلام آباد میں 214کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں 4ہزار 767، سندھ میں 3ہزار 671، بلوچستان میں 607، خیبر پختون خوا میں 1541 ، آزاد جموں و کشمیر میں 55 اور گلگت بلتستان میں 300کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ ملک میں مزید 2ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔ تاہم صوبائی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے مطابق صوبائی حکومتیں لاک ڈاؤن کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار رکھتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں