پشاور میں کرفیو کا نفاذ،حکومت نے واضح اعلان کر دیا

پشاور(پی این آئی) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر خان نے کہا کہ پشاور میں کرفیو والی بات میں صداقت نہیں ہے، پاک فوج تمام معاملات میں حکومت کیساتھ تعاون کررہی ہے،چند روز میں یومیہ 2 ہزار ٹیسٹ کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی مشیر اطلاعات خیبر

پختونخوا اجمل وزیر خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج تمام معاملات میں حکومت کیساتھ تعاون کررہی ہے،افغانستان سے آئے افراد کو قرنطینہ میں رکھا جا رہا ہے،عوام رمضان میں زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں۔انہوں نے مخیرحضرات سے اپیل کی کہ مخیر افراد بڑھ چڑھ کرعوام کی مدد کریں۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پشاور میں کرفیو کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close