جماعت اسلامی کا ایم پی اے کورونا کا شکار، گھر میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے

کراچی(پی این آئی)جماعت اسلامی کا ایم پی اے کورونا کا شکارگھر میں ہی قرنطینہ میں چلے گئے۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی کراچی کے رکن سندھ اسمبلی سید

عبدالرشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ رکن اسمبلی نے گزشتہ روز آغا اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آج موصول ہوئی جس کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی اور ڈاکٹر کے مشورے سے سید عبدالرشید نے اپنے گھر کے الگ کمرے میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے۔اس موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے عوام سے اپنا خیال رکھنے اور احتیاط کرنے سمیت دعائے صحت کی اپیل بھی کی ہے۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close