کورونا سےہلاکتیں، ہلاکتوں کی تعداد 230ہوگئی ،مجموعی تعداد 10996تک پہنچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج اب تک مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 230 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 10996 تک پہنچ گئی ہے۔230 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات

خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 83 افراد انتقال کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ سندھ میں 73، پنجاب میں 60، بلوچستان میں8 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔آج کے کیسز کی صورتحال،آج بروز جمعرات ملک بھر سے کورونا وائرس کے 493 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 10 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 298 کیسز اور 4 ہلاکتیں، پنجاب میں 116 کیسز 4 ہلاکتیں، اور بلوچستان میں 55 کیسز 2 ہلاکتیں اور اسلام آباد میں 10، گلگت بلتستان میں 10 اور آزاد کشمیر میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں