لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے رمضان میں مارکٹیں جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ رمضان کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولا جائے گا۔ اس سلسلے
میں مارکیٹوں کو کھولنے کے دن اور اوقات کا تعین کیا جائے گا جس کا اعلان آج کا کل متوقع ہے۔اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں رمضان کے مہینے میں بھی اگر کسی شخص نے ذخیرہ اندوزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔صوبائی وزیر صنعت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تمام مارکیٹوں کے ہدایات جاری کر دی جائیں گی اور حکومتی احکامات کو مانتے ہوئے حفاظتی تدابیر اپنانے کے بعد مارکیٹوں کو کھولنے کی اجازت ہو گی۔اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا نظر آئےگا یا کسی مارکیٹ میں خلاف ورزی کی جائے گی تو اس مارکیٹ کو بند کر دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ا س سے قبل آج ہی پنجاب حکومت نے جاری لاک ڈاؤن میں یکم مئی تک توسیع کی تجویز پیش کر دی ہے جس پر وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد نوٹیفکشن جاری کر دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری دفاترمیں کام کی مشروط اجازت اور ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو کام کی اجازت دیئے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جبکہ تجویز وفاقی حکومت کو پیش کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد جن سرکاری دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی ، اس محکمے کےسربراہ پر یہ لازم کر دیا جائے گا کہ وہ اپنی انتظامیہ میں سے 3 سے زیادہ افراد کو ایک جگہ اکٹھا نہ ہونے دیں اور تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایکسپورٹ سے منسلک مزید صنعتوں کو بھی کام کی اجازت دی جائے گی لیکن انہیں محکمہ صنعت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔ پاکستان میں بھی اس کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے جس کےبعد ابھی تک پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 500 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 212 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں