اگر 25 جولائی 2018 والا عمران خان زندہ ہوگیا تو۔۔۔۔۔ وزیراعظم کو معاون خصوصی نے ڈرانے کی کوشش کی تو انہوں نے کیادوٹوک جواب دیا؟سینئر صحافی کا تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم ترین ملاقات میں کہا ہے کہ جس نے بھی پاکستان کو لوٹا ہے میں اس کو نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کے نتائج کچھ بھی ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کے وزیراعظم عمران خان نے دو رپورٹ پبلک کرائی ہیں۔اگر ان کے ملزمان کو

سزائیں ہو جاتی ہیں تو سمجھیں 25 جولائی 2018 والا عمران خان زندہ ہوگیا ہے۔اور وہ عوام میں اور مقبول لیڈر بن جائیں گے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ایک اہم ترین ملاقات میں کہا ہے کہ وہ آئی پیز کے ملزمان کو نہیں چھوڑیں گے چاہے اسکا نتیجہ جو بھی ہو۔جو معاونین خصوصی عمران خان کو ڈرانے گئے تھے ان کو بھی عمران خان نے انہیں بھی کھری کھری سنا دی اور کہا جس جس نے بھی میرے دور میں اور پچھلے ادوار میں پاکستان کو لوٹا ہے میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ ایک معاون خصوصی عمران خان کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ آپ کی حکومت چلی جائے گی اس لیے ایسا مت کریں۔جس کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا آپ اس کیس میں قصوروار ہیں میں تو آپ کو معصوم سمجھ رہا تھا۔جس پر معاون خصوصی نے فورا کہا کہ میں تو آپ کو صرف حالات سے آگاہ کر رہا تھا۔خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاور سیکٹر میں ہونے والی تحقیقات کی رپورٹ پڑھی ہے جسے پڑھ کر وہ اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مافیاز نے ملک کے ساتھ زیادتی نہیں بلکہ اجتماعی زیادتی کی ہے۔نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویومیں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ وہ پاورکمپنیوں کے اضافی منافع سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پڑھ کر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ قوم کا ریپ نہیں،گینگ ریپ ہوا ہے۔ صدر عارف علوی نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی سمری پڑھی ہے، یہ رپورٹ فی الحال یک طرفہ ہے، اس میں اسٹیک ہولڈرز کی رائے آنی باقی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں رپورٹ پر بھی بات ہوئی، میں نے وزیراعظم کوکہا کہ اگریہ رپورٹ صحیح ہے تو مافیاز نے ملک کا ریپ نہیں بلکہ گینگ ریپ کیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ علماء کیساتھ طے پانے والے 20 نکاتی فارمولے پر سب کا اجماع ہے اور اس کی خلاف ورزی گناہ کے زمرے میں آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں