کراچی (پی این آئی) رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش آج ہو گی۔ چاند کی پیدائش کا وقت 7 بج کر 26 منٹ ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں مطلع صاف رہے گا۔ آج رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں، یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات چاند کے نظر نہ آنے
کی پیش گوئی کر چکا ہے۔دوسری جانب چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے رمضان کے چاند کی رویت سے متعلق اجلاس آج کو طلب کر رکھا ہے ۔ مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج منعقد ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کیا جائے گا۔ معروف عالم دین پوپلزئی نے بھی الگ چاند دیکھنے کی ٹھان لی ، ماضی میں بھی الگ چاند دیکھ کر ماہ رمضان کا اعلان کرتے رہے ہیں ،تا ہم پوپلزئی کی جانب سے وفاق سے اختلاف کرکے الگ چاند دیکھنا کوئی نیا واقع نہیں ہے ۔چاند اور ملک ایک ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا اور دیگرصوبوں میں عید اور رمضان کے آغاز میں ایک روز کا فرق آتا رہا ہے۔مگر اس تمام معاملے میں عوام کیا سوچ رہے ہیں ؟ عوام کا جھکاؤ کس جانب ہے اس بات اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ شہریوں سے جب سوال کیا گیا کہ وہ مفتی منیب اور پوپلزئی میں سے کس کے چاند کے اعلان پر روزہ رکھیں گے تو عوام کا ردعمل ملا جلا تھا ۔کچھ افراد نے وفاق کا ساتھ دیا جبکہ کچھ پوپلزئی کے اعلان کے ساتھ روزہ رکھنے کے حامی تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے ساتھ عید اور روزہ رکھتے ہیں جب وہ اعلان کریں گے تو ہم روزہ رکھتے ہیں چونکہ ہمارے اکثر رشتہ دار پشاور میں رہتے ہیں اور وہ مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے ساتھ چلتے ہیں تو ہم ان کے ساتھ روزہ رکھیں گے ۔ جبکہ دیگر افراد کا کہنا تھاکہ ہم وفاق کے ساتھ روزہ رکھیں گے جب وفاق اعلان کرے گا تو ہمارا روزہ ہوگا ، ایک شہری نے کہا کہ وفاق کے پاس چاند دیکھنے کے آلات بھی ہیں اور وہ ذمہ دار بھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں