السلام علیکم،سرآپ نے سگنل توڑا،چالان ہو گا،اسلام آباد پولیس کوتمیز سکھا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)السلام علیکم،سرآپ نے سگنل توڑا،چالانہو گا،اسلام آباد پولیس کوتمیز سکھا دی گئی۔اسلام آباد کے آئی جی محمد عامر ذوالفقار نے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔آئی جی اسلام آبادمحمد عامر ذوالفقار کی زیرِ صدارت رمضان

کے دوران سیکیورٹی کے معاملات پر اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی اسلام آباد نے دورانِ اجلاس ہدایت کی کہ رمضان کے دوران سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز خود کریں۔انہوں نے حکم دیا کہ ڈیوٹی پرموجود تمام افسران و جوان سرجیکل ماسک کا لازمی استعمال کریں، زونل ایس پیز مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے سیکیورٹی کے لیے ملاقات کریں۔آئی جی عامر ذوالفقار نے کہا کہ زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز نماز و تراویح کے دوران ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، اسپیشل برانچ کا عملہ بڑی مساجد و امام بارگاہوں میں واک تھرو گیٹ کے ساتھ موجود رہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مساجد و امام بارگاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص کی سرچنگ یقینی بنائی جائے، جبکہ وہاں آنے والے شہریوں کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ ایریا مختص کیے جائیں۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کی پولیس کو مزید حکم دیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ اور سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لے اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ وفاقی دار الحکومت کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مؤثر بنائی جائے، حساس قرار دی گئی مساجد و امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close