ڈاکٹرز کا حکومت سے لاک ڈائون مزید سخت کرنے کا مطالبہ

کراچی: (پی این آئی)) ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے بارے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا اس مرض کو آسان نہ لیا جائے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے بتایا کہ گزشتہ چار روز کے دوران کورونا مریضوں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ڈاکٹروں نے لاک

ڈاؤن سخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علماء نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، مساجد میں لوگ جمع ہونگے تو وائرس زیادہ پھیلے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں، ایسا نہ ہو کہ ہم سڑکوں پر علاج کریں۔ انہوں نے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کرنے اور اشیائے ضروریہ کی دکانیں بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا…..پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں