لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وزیر اسکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تمام نجی اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی کر کے نئے فیس واؤچرز کا اجرا کریں۔کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن
سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے بعد ہی فیس وصول کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ والدین کمی کے ساتھ موصول ہونے والے فیس واؤچرز کے مطابق فیس جمع کرائیں۔…………پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں