کام خراب ہونے لگا، پاکستان میں کورونا متاثرین 10ہزار سے زائد، ہلاکتیں 212 ہو گئیں

اسلام آباد (پی این آئی)کوروناوائرس سے پاکستان میں متاثرہونے والوں کی تعداد10ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 212سے زائدہے۔اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد2156ہے۔ دنیاکی بات کی جائے توپاکستان وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والے ممالک کی لسٹ میں29 ویں نمبرپرآگیاہے۔

ایسامریضوں کی تعدادمیں اضافہ کی وجہ سے ہوا۔اس سے پہلے پاکستان33ویں نمبرپرتھا۔ وباسب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک امریکہ ہے جہاں مریضوں کی تعداد8لاکھ سے زائدہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد45ہزارسے بڑھ چکی ہے۔ سپین میں متاثرین کی تعداد2لاکھ10ہزار،اٹلی ایک لاکھ85ہزار،فرانس ایک لاکھ60ہزار،جرمنی ڈیڑھ لاکھ،برطانیہ ایک لاکھ30ہزارہے۔ترکی میں بھی متاثرین کی تعدادایک لاکھ ہوچکی ہے۔متاثر ہونے والوں کی کل تعداداڑھائی ملین سے زائدہے۔ ہلاکتوں کی بات کی جائے تواٹلی میں25ہزار،سپین22ہزار،فرانس21ہزار، برطانیہ18ہزار،ایران 5500،جرمنی میں5100 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ہلاکتوں کی کل تعدادایک لاکھ80ہزارہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close