کورونا وائرس کیخلاف جنگ ملکر لڑنے کا فیصلہ ، امریکی صدر نے پاکستان کو بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وزیراعظم عمران خان کو کورونا ٹیسٹ کیلئے جدید ترین مشینیں بھجوانے کی پیشکش، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان بدھ کے روز ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ اس دوران دونوں رہنماوں نے مختلف امور پر

تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا، مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ امریکا پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو کوروناٹیسٹ کیلئے جدید ترین مشینیں بھجوانے کی پیشکش کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق امریکی صدر نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے صدرٹرمپ سےگفتگو میں مستحکم افغانستان کیلئے سیاسی حل کو بھی اجاگر کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے گفتگو کے دوران کہا کہ ترقی پذیر ملکوں کو قرض کی ادائیگی کے ضمن میں عالمی اقدام کی ضرورت ہے، پاکستان لاک ڈاؤن کے دوران کمزور طبقات کی جان بچانے کے چیلنج سے نبرد آزما ہے۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے کہا کہ پاکستان کو کورونا کے باعث دوہرے چیلنج کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے باعث امریکا میں ہلاکتوں پراظہارِافسوس وہمدردی بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عمران خان اورصدرٹرمپ کے درمیان پاک امریکا تعلقات کی بہتری پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ کورونا کےعالمی معیشت پر اثرات اور اس کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران کورونا سےمتعلق عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال پربات چیت بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close