اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ 23 اپریل کو خیبر پختونخوا میں کسی جگہ چاند نظر آنا دوربین سے بھی نا ممکن ہے، کسی کو پاکستان میں رہ کر افغانستان اور سعودی عرب کے ساتھ روزے شروع کرنے ہیں تو شوق سے کرے لیکن پاکستان میں 23 اپریل کو چاند
نظر آنے کی بات نہ کرے۔ خیال رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ آفس کراچی میں 23 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق خیبر پختونخوا میں رمضان کا چاند 23 اپریل کو نظر آنے کا امکان نہیں، پشاورمیں غروب آفتاب پرچاند کے مقام کی نشاندہی کیلئے کمپیوٹرپرتصویربنائی گئی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 12 گھنٹے سے بھی کم ہوگی اور افق پرچاند کی بلندی صرف 2 ڈگری ہوگی لہٰذا 23 اپریل کو خیبر پختونخوا میں کسی جگہ چاند نظر آنا دوربین سے بھی نا ممکن ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں