لاہور (پی این آئی) لاک ڈاؤن میں نرمی، لاہور میں 229میں سے 173 پولیس ناکے ختم کردیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں لاک ڈاؤن کے آغاز کے دوران 229 ناکے لگائے گئے تھے، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد لاہور میں 173 ناکے ختم کردیئے گئے، اس وقت شہر میں مجموعی طور پر 56 ناکے
موجود ہیں، ناکوں میں کمی ماہ رمضان کی سکیورٹی کو مدنظررکھ کر کی گئی۔حکومت نے عید کی تیاریوں کیلئے مشروط طور پر گارمنٹس اور جیولری کی دکانیں کھولنے کی پلاننگ شروع کر دی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چیک کیا گیا اور قانون شکنی پر 2058 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا، 1 لاکھ 85 ہزار سے زائد شہریوں کو روک کر نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی، 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دیکر واپس گھروں کو بھیجا گیا۔ب حکومت کی جانب سے 15 اپریل کو جاری ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے نوٹیفکیشن میں ابہام ہونے پر لاہور پولیس نے دفعہ144 کے تحت کارروائیاں روک دیں ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے عید سے قبل محدود اوقات کار کیلئے مارکیٹیں کھولنے کے لئے مشروط اجازت پر غور شروع کردیا، صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال تاجروں اور سٹیک ہولڈرز سے حتمی مذاکرات کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ عید کی تیاریوں کیلئے مرحلہ وار اجازت دی جاسکتی ہے، عید کی تیاریوں کے حوالے سے گھریلو سطح پر عید کے سامان کی تیاری کی اجازت دی جائے گی، پہلے مرحلے میں چوڑیاں ، مہندی، اور بچوں کے گارمنٹس بنانے والی گھریلو صنعتوں کو اجازت دی جاسکتی ہے اور جن اداروں کو اجازت دی جائے گی انہیں سینی ٹائز اور ملازمین کی صحت کے حوالے سے اقدامات کرنا ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں