جو کام کوئی نہ کر سکا۔۔ترکی نے کر دکھایا،کورونا وائرس کیخلاف لڑنے کیلئے بڑی امداد بھیج دی

اسلام آباد (پی این آئی) ترکی نےایک بار پھر دوستی کا حق اداکردیا، کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی کل تعداد پاکستانیوں سے زیادہ ہونے کے باوجود پاکستان کی امداد کرنا نہیں بھولا۔ ترکی کی طرف سے پاکستان کو ڈاکٹروں کے لئے حفاظتی اشیاء کا عطیہ دیا گیا ہے۔ ترکش ائیر لائن کا جہاز بدھ کی صبح سامان

لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے یہ سامان این ڈی ایم اے کے ڈپٹی چیئرمین کے حوالہ کیا۔ ترکی کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں 20 ہزار این۔95 ماسک اور 18ہزار 500 حفاظتی گائون شامل ہیں۔ ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی نے کوروناوائرس کی وبا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کےلئے ہسپتالوں میں کام کرنے والے پاکستانی ڈاکٹروں کےلئے حفاظتی آلات عطیہ کئے ہیں جن میں بیس ہزار این95 ماسک اور اٹھارہ ہزار پانچ سو حفاظتی لباس شامل ہیں۔ ناگہانی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے کے مطابق حفاظتی سامان لے کر ترکی کا ایک طیارہ آج (بدھ) اسلام آباد پہنچا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close