اسلام آباد (پی این آئی) چین نے کورونا کی ویکسین تیار کرلی ہے، اب پاکستان میں بہت جلد کورونا کے علاج کیلئے ویکسین بھیجی جائے گی، ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ جنرل عامر اکرام نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ چین سے کلینکل ٹرائلز کیلئے بہت جلد ویکسین پاکستان
پہنچا دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چینی دوا ساز کمپنی سینوفارم انٹرنیشنل کارپوریشن نے کورونا کی ویکسین تیار کر لی ہے اور اب کمپنی نے چینی حکومت کی مدد سے چین کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ویکسین کے ٹرائل کا اعلان کیا ہے۔ چینی کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ ویکسین پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر پاکستان میں بھی استعمال کی جائے گی۔ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ جنرل عامر اکرام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سب سے پہلے ویکسین حاصل کرنے والے ممالک میں شامل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ بہت سے ممالک ویکسین کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں اور چین نے بھی ایسے ہی کورونا کی ویسکین بنائی ہے جس کے کلینکل ٹرائل چین میں کیے جانے ہیں اور پاکستان میں بھی اس دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کاموں میں کافی وقت لگتا ہے جیسا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی نے بھی ستمبر سے کلینکل ٹرائلز کا فیصلہ کیا ہے البتہ اگلے تین ماہ کے اندر پاکستانی اچھی خبرسنیں گے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق مٴْلک میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد بھی 7384 تک پہنچ گئی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مٴْلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 209 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 17 نئی اموات سامنے آئیں،سندھ میں 66، پنجاب میں 51، کے پی کے میں 80 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں