رمضان المبارک میں عوام کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کیلئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے بڑا حکم جاری کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے۔ آرمی چیف نے این سی او سی کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا وائرس سے پیدا ہوانے والی صورتحال اور نیشنل کمانڈ کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی

گئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو پاکستان میں عالمی وبا کے ممکنہ پھیلاو اور فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد اور تعاون پر بھی بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سے متعلق بھی معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کورونا کی روک تھام کے لیے محدود وسائل میں کیے گئے اقدامات اور کوششوں کی تعریف کی جبکہ کورونا کے خطرے سے متعلق جائزے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کورونا وائرس کے معاشی، سماجی اور نفسیاتی اثرات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی ہے کہ پاک فوج رمضان میں دوسرے اداروں سے مل کر عوام کو ہرممکن سہولت فراہم کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close