کراچی(پی این آئی)کس کی سازش؟ اسٹیل ملز کی اراضی پر کورونا سے مرنے والوں کی قبریں بنا دی گئیں، خوف کے سائے۔پاکستان سٹیل ملز کی اراضی پر کورونا کے جاں بحق مریضوں کی تدفین کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قائم قبرستان سے متعلق
تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔جاں بحق مریضوں کی تدفین پاکستان اسٹیل ملز کی اراضی پر کی جارہی ہے۔اس سلسلے میں پاکستان اسٹیل نے سندھ بورڈ آف ریونیو اور ڈپٹی کمشنرکو احتجاجی مراسلہ ارسال کیا ہے۔پاکستان سٹیل مل کی ٹاؤن شپ کی اسی اکڑ اراضی پر قائم قبرستان غیر قانونی قرار دے دیا۔پاکستان سٹیل مل نے کورونا قبرستان کو اراضی پر تجاوزات قرار دیتے ہوئے کہا کہ قبرستان میں دو میتوں کی تدفین بھی کردی گئی ہے۔ واضح ہو کہ کراچی میں کورونا سے مرنے والوں کے لیے نیا قبرستان بنایا گیا تھا۔قبرستان کراچی کے علاقے بن قاسم میں بنایا گیا تھا جہاں کورونا سے مرنے والے شہریوں کو دفنایا جائے گا۔یہ قبرستان 80 ایکڑ پر محیط ہے جہاں کورونا سے مرنے والے ایک مریض کی تدفین بھی کی گئی۔مذکورہ شخص کی عمر 74 سال تھی۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی جس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9749 تک پہنچ گئی۔ی،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4328 تک پہنچ گئی۔کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 3053 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 1345 اور اسلام آباد میں 194 ہوگئی۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 495 گلگت بلتستان میں 283 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 51 ہوگئی۔ کمانڈ سینٹر کے مطابق مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق مٴْلک بھر میں اب تک 2156 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں