تازہ ترین

مسجد کے خطیب میں کورونا کی تصدیق مسجد اور مدرسے کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسجد کے خطیب میںکورونا کی تصدیق،مسجد اور مدرسے کو سیل کر دیا گیا،اسلام آباد کے سیکٹر ایف سیون میں مدرسہ باب اسلام اور مسجد کے خطیب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مدرسہ باب السلام کے خطیب قائم علی شاہ کے والد

کی کچھ دن پہلے وفات ہوئی اور ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی وجہ سے ان کے اہلِ خانہ کے ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق لیے گئے ٹیسٹوں میں سے 7 ٹیسٹ مثبت آنے پر مسجد اور مدرسہ کو سیل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم مزید افراد کا کورونا ٹیسٹ اور انویسٹی گیشن کر رہےہیں۔دوسری جانب پاکستان سمیت برطانیہ اور سعودی عرب کے نامور مسلمان ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر رمضان میں باجماعت نمازیں اور تراویح پڑھانے پر اصرار جاری رکھا گیا تو پاکستان میں کورونا وائرس سے سیکڑوں اموات ہو سکتی ہیں۔نامور مسلمان ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ مساجد میں باجماعت نمازوں کے نتیجے میں کرونا وائرس پھیلنے اور غیرمعمولی اموات کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام اور مسلمانوں کو بھی شدید بدنامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماہرین نے علماء سے گزارش کی ہے کہ وہ باجماعت نمازوں کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور لوگوں کو گھروں پر نماز پڑھنے کی ترغیب دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں