یکم جون سےاسکول و کالجز کھولنے کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری

کراچی(پی این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس کے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس میں تعلیمی سال 21-2020 کی پالیسی جاری کردی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا۔ کیمبرج سسٹم کا تعلیمی سال یکم اگست سے

شروع ہوگا۔ جبکہ یکم تا تیسری جماعت کے طلباء کو تحریری ٹیسٹ اور جائزہ لینے کے بعد پروموٹ کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے 15 جون تک ہوں گے۔ سندھ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مزید کہا کہ تمام بورڈ دسویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 اگست تک جاری کرنے کے پابند ہوں گے، نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 60 روز میں جاری کیا جائے گا۔گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی سے شروع ہوں گے اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج 15 ستمبر کو جاری کئے جائیں گے۔ گیارہویں جماعت کے نتائج 60 روز بعد جاری کئے جائیں گے۔یکم سے نویں جماعت کے داخلے یکم جون سے 10 جون کے درمیان ہوں گے۔محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ دسویں جماعت کے نتائج کے بعد ہی گیارہویں جماعت کے داخلوں کا اعلان ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں