نیب نےایک بار پھر شہباز شریف کو طلب کرلیا

لاہور(پی این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں کل طلب کر لیا۔نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔نیب لاہور نے شہباز شریف کو 17 اپریل کو طلب کیا تھا، لیکن انہوں نے تحریری

طور پر پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔تاہم نیب لاہور نے مزید تفتیش کے لیے انہیں 22 اپریل کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نیب میں پیش ہونے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔نیب کی جانب سے شہباز شریف کو دیے گئے سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ 1998 سے 2018 کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔شہباز شریف سے بیرون ملک اثاثوں، بینک اکاؤنٹس، موصول ہونے والے تحائف، زرعی آمدن سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close