اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 18 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 207 ہو گئی ہے جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9666 تک پہنچ گئی۔207 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا
میں سامنے آئی ہیں جہاں 80 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66، پنجاب میں 49، بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔آج کے کیسز کی صورتحال،آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 536 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 18 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں، پنجاب 144 کیسز 7 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا میں 69 کیسز 6 ہلاکتیں، بلوچستان میں 30 ، اسلام آباد 4 کیسز ، گلگت بلتستان میں 2 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں