پاکستان کا وہ پہلا شہر جو کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب پہنچ گیا، تین میں سے دو قرنطینہ سینٹرز خالی ہو گئے

جہلم (پی این آئی) جہلم کرونا وائرس کو شکست دینے کے قریب ، پنجاب کے شہر میں کرونا وائرس کے بیشتر مریض صحتیاب ہوگئے، نئے کیسز رپورٹ ہونا بند، 3 میں سے 2 قرنطینہ مرکز خالی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا شہر جہلم تیزی سے کرونا وائرس کو شکست دے رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب کا شہر کرونا

وائرس کو شکست دینے کے قریب پہنچ چکا ہے۔شہر میں اب تک کرونا وائرس کے کل 60 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جنہیں 3 قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا تھا۔ جبکہ شہر میں کرونا وائرس کے باعث 3 اموات بھی ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ جہلم شہر میں صورتحال بہتر ہوئی ہے کہ رپورٹ ہونے والے بیشتر مریض صحتیاب ہو چکے تھے، جس کے بعد 3 میں سے 2 قرنطینہ مراکز بند کر دیے گئے۔ باقی ایک قرنطینہ مرکز میں موجود مریض بھی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، جبکہ شہر میں مزید نئے کیسز بھی رپورٹ نہیں ہو رہے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9216 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد بھی6958 تک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 796 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 4195 تک پہنچ گئی، سندھ میں 2764 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1276 اور اسلام آباد میں 185 ہوگئی، بلوچستان میں 465 گلگت بلتستان میں 281 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 50 ہوگئی۔مجموعی طور پر 34 فیصد کیسز دیگر ممالک سے آئے اور 66 فیصد مقامی طور پر پھیلے۔ مٴْلک بھر میں اب تک 2066 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 192 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں16 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 45، کے پی کے میں 74 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں 6 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں بھی کورونا وائرس کے 3 مریض دم توڑ گئے۔ اعداد وشمار کے مطابق اب تک 111886 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے۔ گزشتہ گھنٹوں میں 5347 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک کے 597 ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 2443 مریض زیر علاج ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے 52 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں