نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ متعدد ڈاکٹروں کےصحت یاب ہونے کی تصدیق ہو گئی

ملتان (پی این آئی)نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ متعددڈاکٹر وں کےصحت یاب ہونے کی تصدیق ہو گئی۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا 26 ڈاکٹر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 27 ڈاکٹرو میں کورونا وائرس کی تصدیق

ہوئی تھی جن میں سب اب 26 ڈاکٹر صحت یاب ہو گئے ہیں۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 250 سے زائد ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 26 ڈاکٹرز کے ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آئے ہیں، اب وہ کورونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں، اور انہیں دوبارہ ڈیوٹیز پر بلالیا گیا ہے۔اس کے علاوہ طبی عملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال کے 34 متاثرین میں 27 ڈاکٹرز، 3 نرسز، طبی عملے کے 4 اراکین شامل ہیں۔ ذاتی حفاظتی سامان کے بارے میں بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ چونکہ طیب اردوان ہسپتال کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ، اس لئے زیادہ سامان ادھر فراہم کر دیا گیا تھا۔لیکن اب نشتر ہسپتال میں بھی کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد یہاں بھی ہر قسم کےحفاظتی اقدامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 ہفتوں کے لئے تمام ہسپتالوں میں ضروری اشیاء تمام ہسپتالوں میں فراہم کر دی گئی ہیںجن میں این 95 ماسک بھی موجود ہیں۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 4 ہزار 227 مریضوں میں 90 فیصد میں کورونا کی انتہائی معمولی علامات پائی گئیں جنہیں صرف اس لیے ہسپتالوں میں رکھا گیا ہے تا کہ دیگر افراد وائرس سے متاثر نہ ہوں۔تشویشناک مریضوں کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 7 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائر س کے متاثرہ افراد کی تعداد 9505 ہو گئی ہے جبکہ 197 افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close