ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ

کراچی(پی این آئی)ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ ۔ذرائع کے مطابق سماجی کارکن فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی

جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔دوسری جانب ایدھی حکام کا کہنا ہےکہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے اور 5 دن قبل انہوں نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی، ان کا 2 روز قبل کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی آج رپورٹ آئی ہے۔فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی نے بتایا کہ ہماری پوری فیملی کراچی میں ہے اور صرف میں والد کے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔واضح رہےکہ فیصل ایدھی نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے چیک پیش کیا تھا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close