کراچی(پی این آئی) دواساز اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ،کورونا سے پریشان عوام کیلیے بری خبر۔ جس کے سبب ادویات کی فراہمی معطل ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرزایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ سندھ حکومت اور انتظامی مشنری صنعتکاروں اور دوا
سازی کمپنیوں کے خلاف غیر قانونی کارروائیاں کرکے نقصان پہنچارہے ہیں۔پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے دواساز اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے سبب ادویات کی فراہمی معطل ہونے سے مریضوں کی مشکلات بڑھنے کا خدشہ ہے۔ادویات بنانے والی کمپنیاں آدم جی فارما، لی مینڈوزا اور ٹبالٹی کو گزشتہ روز قواعدوضوابط کی خلاف ورزی پر سندھ حکومت نے سیل کیا تھا جس پر متاثرین نے احتجاج کیا تھا۔ترجمان پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا کہ کورونا کی مشکل ترین صورتحال میں دواسازی کی صنعت کام کر رہی ہے لیکن سندھ حکومت غیرضروری طور پر تنگ کر رہی ہے۔پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے گزشتہ روز دواساز کمپنیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔کراچی میں موجود تمام دوا ساز کمپنیوں نے آج پیداواری یونٹ بند کر رکھے ہیں اور ملازمین کو چھٹی دے دی گئی ہے۔صنعتی علاقے کورنگی میں فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے صدر نے دعویٰ کیا کہ مرتضیٰ وہاب نے بند کی گئی کمپنیوں کو کھولنے کی یقین دہائی کرائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں