شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافہ،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا کسا رہے گا؟محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی)شہر قائد میںگرمی کی شدت میں اضافہ،آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران موسم کیسا کسا رہے گا؟محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، محکمۂ موسمیات کی جانب سے شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمۂ

موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔ادھر وادیٔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں صبح کے اوقات میں خنکی برقرار ہے اور کم سےکم درجۂ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح قلات میں بھی کم سےکم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔صوبے کے دیگر علاقوں ژوب میں درجۂ حرارت 15، خضدار میں 19، سبی میں 21 اور گوادر میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close