لاک ڈاؤن،بے روزگاری نے ایک اور جان لے لی

کراچی(پی این آئی)کراچی شہر میں بے روزگاری نے ایک اور جان لے لی۔کراچی کے علاقے کورنگی میں بے روزگار نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5

میں واقع ایک گھر سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 5 کے خودکشی کرنے والے متوفی کی شناخت 24 سالہ نعمان کے نام سے ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نعمان نامی نوجوان کچھ عرصے سے بے روزگار تھا جبکہ اس سے قبل ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔پولیس نے متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close