ملک بھر میں کوروناسے ہلاکتوں کی تعداد182ہو گئی،مجموعی تعداد 9089تک پہنچ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 15 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں مہلک وبا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 182 ہو گئی ہے جب کہ مختلف شہروں میں 779 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 9089 تک پہنچ گئی۔181 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ

اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں67 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 61، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین، تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔آج کے کیسز کی صورتحال،آج ملک میں مزید 779 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے سندھ میں 230، پنجاب میں 390، خیبر پختونخوا میں 98 ، بلوچستان میں 33، گلگت بلستان میں 18 اور اسلام آباد میں کورونا کے 10 نئے مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ پیر کو ہونے والی 15 ہلاکتوں میں سے خیبرپختونخوا میں 7، سندھ میں 5 جبکہ پنجاب، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک ایک کورونا مریض انتقال کرگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close