کن کن علاقوں میں لاک ڈائون ختم نہیں ہوگا؟ رمضان میں مساجد میں جانے پر بھی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی ) کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے علاقوں میں رمضان کے دوران بھی مساجد میں عبادت کی اجازت نہیں ہوگی۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے مطابق سیل کیے گئے علاقو ںمیں رمضان کے دوران عبادت گاہوں میں افطاری، سحری اور اعتکاف کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔سی سی پی او لاہور کا

کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا خطرہ موجودہے،متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاون ختم نہیں ہوا، رمضان میں تمام علمائے کرام وفاقی حکومت کی 20 نکاتی ہدایات پر عمل کریں۔واضح رہے لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے 14 مختلف علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔گذشتہ دنوں صدر مملکت کی سربراہی میں ہونے والے علمائے کرام کے اجلاس کے بعد رمضان میں مساجد میں نماز پنجگانہ اور تراویح کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں