کراچی (پی این آئی) لیاری بھی کورونا وائرس کا گڑ ھ بن گیا اور 2 روز میں 85 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس لوگوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے۔ ضلعی ہیلتھ آفیسر جنوبی ڈاکٹر احمد علی کا کہنا ہے کہ لیاری کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 2 روز میں 85 افراد کورونا
وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔حکام کے مطابق لیاری کے جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ان میں بہار کالونی، بغدادی، دریا آباد اور رانگی واڑا شامل ہیں۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ 21 افراد کو ایکسپو سینٹر میں قائم آئسولیشن یونٹ منتقل کیا جاچکا ہے۔حکام کے مطابق گنجان آباد علاقے، تنگ گلیاں اور حکومتی اقدامات پر عوام الناس کا عدم تعاون کیسز کو بڑھانے کا سبب بنا ہے جبکہ متاثرہ افراد میں 85 فیصد مرد اور 15 فیصد خواتین شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 85 کیسز کے بعد بھی اب تک کوئی علاقہ سیل نہیں کیا جاسکا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں