کراچی کے شہریوں نے لاک ڈاون کو ‘نو لفٹ’ کا بورڈ لگا دیا، سڑکوں پر ٹریفک کا رش

کراچی(پی این آئی)ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ ہے اور ناکوں کے سبب ٹریفک کا دباؤ بھی زیادہ ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل، ڈرگ روڈ، بلوچ کالونی ، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ ہے جبکہ لیاقت آباد فلائی اور، اور صدر پارکنگ پلازہ کے

قریب بھی ٹریفک کا دباؤ ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق قیوم آباد چورنگی پر بھی ٹریفک کا دباؤ ہونے سے روانی متاثر ہے۔کراچی ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، اِس کے علاوہ ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر چالان بھی کیے جارہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close