کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں مبینہ طور پر کورونا سے مرنے والی خاتون سے وائرس اس کے پولیس اہلکار بیٹے میں منتقل ہو گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر علی رضا کے مطابق میمن گوٹھ کے رہائشی پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ا±سے نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ
میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر علی رضا کے مطابق 12 اپریل کو پولیس اہلکارکی والدہ کا انتقال ہوا تھا، جن کے بارے میں کورونا کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ علی رضا کے مطابق والدہ کی تدفین کے روز متاثرہ اہلکار کی طبیعت خراب تھی، جس کے بعد ا±س کا اور چھوٹے بھائی کا کورونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کرایا گیا، اہلکار کا مثبت اور چھوٹے بھائی منفی آیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق اہلکار کی طبیعت بہتر ہے اور وہ آئسولیشن وارڈ میں ہے، طبیعت میں مزید بہتری کے بعد اہلکار کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں تعینات پولیس کے 7 اہلکاروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے، سینئر پولیس افسر کے ڈرائیور اور پی ایس او بھی وائرس سے متاثر ہو چکے ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں