کورونا لاک ڈائون ، پی ایس پی فاؤنڈیشن نےہزاروں گھروں میں راشن پہنچادیا

کراچی(پی این آئی)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران مستحقین میں راشن کی تقسیم کی گئی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی فاؤنڈیشن نےہزاروں گھروں میں راشن پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس

پی فاونڈیشن مختلف علاقوں میں فلاحی کام کر رہی ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ رات کی تاریکی میں مستحق افراد کے گھر راشن پہنچاتے ہیں۔انہوں نے تھیلسیمیا کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ تھیلسیمیا کے مریض پریشانی میں مبتلا ہیں۔مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ان کی فاؤنڈیشن خون کی 100 بوتلیں تھیلسیمیا میں مبتلا افراد کو عطیہ کرے گی۔……… پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close