پنجاب میںبھی ڈبل سواری پر پابندی ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارراوئی ہو گی

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پردفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق دیگر معاملات پرپولیس کی مداخلت ختم کردی

گئی اور آرڈیننس 2020 کے تحت کارروائی ہوگی۔کاروباری مراکز اور لوگوں کے جمع ہونے کے خلاف ٹاؤن انتظامیہ استغاثہ دائرکرے گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹی فکیشن کے مطابق گھروں میں بھی کسی قسم کی تقریب پر ٹاؤن انتظامیہ کارروائی کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں بھی موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے تحت موٹر سائیکل پر ہر طرح کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ اس سلسلے میں پچھلے تمام استثنیٰ / رعایت ختم کردی گئی ہیں اور ڈبل سواری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں