کورونا کے خلاف لڑنے کی بجائے وفاقی وزراء کورونا کے خلاف اقدامات سے لڑ رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو کو غصہ آ گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کورونا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کو روند رہے ہیں۔ گزشتہ روز ایک وفاقی وزیر نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلسہ کیا جبکہ ایک اور وزیر ملتان میں احساس سے عاری ہو کر ہجوم لگائے بیٹھے ہیں۔ایک بیان میں مولا بخش چانڈیو کا

کہنا تھا کہ کچھ روز قبل وزرا کراچی میں بھی لاک ڈاؤن کا قانون توڑتے پھر رہے تھے، وزیراعظم بتائیں کہ ان کی حکومت عوام کے ساتھ ہے یا کورونا کے ساتھ ہے؟انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں مشکل سے لاک ڈاؤن پر عمل کراتی ہیں اور وفاقی وزرا آکر توڑ جاتے ہیں، وفاقی وزرا قانون توڑنے سے باز نہ آئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ ……….. پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں