امدادی سامان کیوں نہیں ملا، ٹھٹھہ کے شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا

ٹھٹھہ(پی این آئی)ٹھٹھہ میں امدادی سامان نہ ملنے پر ناراض شہری سڑکوں پر آگئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ ٹائر جلا کر بلاک کردی ۔امدادی راشن نہ ملنے پر درجنوں افراد نے چلیا کے مقام پر بھی احتجاج کیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران وہ شدید متاثر ہورہےہیں اور گھروں پر فاقہ کشی ہو

رہی ہے۔مظاہرین نے ٹھٹھہ حیدرآباد شاہراہ بلاک کردی اور ٹائر بھی جلائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر راشن فراہم کر کے متاثرین کی زندگی میں کچھ ریلیف فراہم کیاجائے۔….. پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں