اسلام آباد(پی این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی افغان مہاجرین کو اُن کے کیمپوں کے اندر تعلیم فراہم کرے گی ٗ بلوچستان میں افغان مہاجرین کے لئے تعلیمی بحالی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ٗ افغان بھائیوں اور بہنوںکی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوپن یونیورسٹی کوسب سے بہتر آپشن سمجھا جاتا ہے ٗ بہار 2020ء
کے داخلوں میں بلوچستان سے150افغانیوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔ کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر ٗ قمرالدین کے مطابق افغان مہاجرین کا اوپن یونیورسٹی پر اعتماد وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی لیڈرشپ ٗ سپورٹ اور پسماندہ علاقوں کے لئے تعلیمی سہولتوںکو اپ گریڈ کرنے کے لئے اُن کے اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر صوبے کے دو علاقوں) قلات اور زیارت( میںیونیورسٹی کے علاقائی دفاتر قائم کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ صوبے کے دور دراز علاقے)خاران(میں ایک سٹڈی سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔ تعلیمی منصوبے کے مطابق افغانی طلبہ کو کتب اور درسی مواد اُنکے کیمپوں میں ہی دیئے جائیں گے ٗ امتحانات بھی کیمپوں میں منعقد کئے جائیں گے ٗ اُن کی راہنمائی کے لئے ٹیوٹرز اُن کے کیمپوں کا دورہ کریں گے۔ افغان مہاجرین ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں ٗ حکومت پاکستان ٗ بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر اُن کی صحت ٗ پیشہ ورانہ تربیت و تعلیم کے لئے کوشاں ہے ٗ اس کام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اوپن یونیورسٹی نے اپنے قومی فریضے کے طور پر افغان مہاجرین کو کیمپوں کے اندر تعلیمی سہولتیں پہنچانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔…………………………… پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں