لاک ڈائون میں نرمی، حکومت نے مزید کون کونسےکاروباری شعبے کھولنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا فیصلہ کر لیا گیا

کراچی(پی این آئی) سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے صوبائی حکومت نے پلان ترتیب دے دیاہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے تاجر رہنمائوں کی مشاورت سے پلان مرتب کیا ہے جس میں کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے، بنیادی طور پر کاروبار کی نوعیت

کے لحاظ سے 13 سیکٹرز کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا، ہر درجے میں شامل شعبہ ہفتہ میں دو روز کے لیے کھولا جائے گا۔پلان کے مطابق پہلے درجے میں چار، دوسرے میں چار اور تیسرے درجہ میں پانچ شعبہ شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولے جائیں گے، کریانہ، مرغی و گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں دو روز بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے صرف دودھ، سبزی پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹورز کو پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔بازار اور دکانیں کھولنے کے لیے ایس او پی بدھ تک تیار کرلیا جائے گا، ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والے بازار سیل کردیے جائیں گے، سندھ حکومت عید شاپنگ کے لئے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی عید شاپنگ کے لیے نرمی انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا اور سندھ حکومت کے تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا تاہم پلان پر عملدرآمد وزیراعلی سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close