دہشتگردوں کی بڑی کارروائی، کس جماعت کے دہشتگردوں کو دھر لیا گیا؟ ملک کسی بڑی تباہی سے بچ گیا

کراچی (پی این آئی)سیکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، دہشت گردوں کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 ملزمان

گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی میں پکڑا، ایس آئی یو کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا، جو کراچی میں دہشت گردی کارروائیوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ایس آئی یو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، اس سلسلے میں انھوں نے مختلف علاقوں کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر کراچی کے نیٹ ورک سے ہے اور القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں۔ایس ایس پی سپیشل یونٹ نے کہا کہ ملزمان افغانستان سے مکمل عسکری تربیت یافتہ ہیں، ملزمان کے نام محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر ہیں۔اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا۔اسپیشل یونٹ کے مطابق دہشت گردوں سے برآمد سامان میں مختلف اقسام کا بارودی مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، ریموٹ، ا?ئی ڈی رسیور، 2 میٹر بونا کارڈ، 3 دستی بم اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہاکہ دہشت گردوں کا ہدف پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے، پولیس ٹریننگ سینٹر اور انفورسمنٹ ایجنسی کے دفاتر بھی ان کے ہدف میں شامل تھے۔ اسپیشل یونٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، امید ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔ سیکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close