وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، 1500سے زائد تبلیغی جماعت کے ارکان کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 3 ہزار 686 ہوگئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کی وجہ سے 41 اموات ہوئی ہیں جبکہ 702 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر تبلیغی جماعت کے ارکان ہوئے ہیں جن کی تعداد 1531 ہوگئی ہے۔ پنجاب بھر کے 1360 عام شہریوں اور 701 زائرین میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا کی وبا نے جیلوں میں قیدیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور اب تک صوبے بھر کی جیلوں میں 94 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close