اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے پاکستان میں ہی این 95 ماسک کی پروڈکشن شروع ہوجائے گی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ “اچھی خبر، انشاء اللہ 30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ این 95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے۔ جو کہ نا
صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ ایکسپورٹ بھی کیے جائیں گے۔ کرونا کہ کرائسس میں پاکستانی قوم کا رسپانس ایک بہترین رسپانس رہا جو کہ ہر اعدادو شمار سے ثابت ہوتا ہے۔”این 95 ماسک کی قیمت کے حوالے سے ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ پاکستان میں تیار ہونے والے این 95 ماسک کی قیمت صرف 300 سے 400 روپے ہوگی اور جب پروڈکشن بڑھ جائے گی تو اور سستے ہو جائیں گے۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں چین سے این 95 ماسک درآمد کیے جارہے ہیں جوآن لائن 2 ہزار روپے تک کے بیچے جارہے ہیں۔
اچھی خبر: انشاللہ 30 اپریل سے پاکستان میں روزانہ ایک لاکھ N95 ماسک بننا شروع ہو جائیں گے۔ جو کہ نا صرف پاکستان کی اپنی ضرورت پوری کریں گے بلکہ ایکسپورٹ بھی کئیے جائیں گے۔ کرونا کہ کرائسس میں پاکستانی قوم کا رسپانس ایک بہترین رسپانس رہا جو کہ ہر اعدادو شمار سے ثابت ہوتا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 19, 2020
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں