ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، فروغ نسیم نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا وباء کے دوران اشیائے ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس متعارف کروا دیا ہے، ذخیرہ اندوزوں‌ کو سخت سزا دی جائے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ نئے

آرڈیننس میں گندم، چینی، آٹا، گھی، سینیٹائزر اور فیس ماسک سمیت دیگر ضروری اشیا کی ذخیرہ اندوزی پر بحق سرکار ضبطگی اور 3 سال سزا تجویز کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر اور چینی، گندم سمیت اشیا کی سمگلنگ روکنے کیلئے انٹی سمگلنگ قانون لایا جا رہا ہے، حکومت کسی کو بھی کورونا کی صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں سے متعلق بھی ایک قانون پر کام جاری ہے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و انصاف ملیکہ بخاری نے کہا کہ مذکورہ قوانین وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور تحریک انصاف کے منشور کے مطابق ہیں، انٹی سمگلنگ قوانین سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close