24 گھنٹوں کےدوران سندھ میں آج سب سے زیادہ ہلاکتیں

کراچی(پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں آج سب سے زیادہ 8 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 182 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ 8 مریض زندگی کی بازی ہار

گئے ہیں، 19مارچ کو پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور آج سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے، ہم نے آج کورونا وائرس کے 1520 ٹیسٹ کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمان فلائٹ سے 176 لوگ واپس آئے اور ان سب کے ہم نے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں سے 170 کے نتائج منفی آئے ہیں، باقی 6 کا رزلٹ آنا باقی ہے۔مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کے مریضوں کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو گھروں میں آئسولیشن میں ہیں اُن کی تعداد 1043 ہے، جو کورونا وائرس سے متاثرہ افراد آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں ان کی تعداد 492 ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں 299 مریض زیر علاج ہیں اس حساب سے کورونا کے 1834 مریض زیر علاج ہیں۔ویڈیو بیان کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 4346 افراد کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے،جن میں سے 494 افراد کے نتائج مثبت اور 3 کے منفی آئے ہیں جبکہ منفی آنے والے افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں اور جو اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں وہ مہربانی کر کے اپنا خیال رکھیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا ہے کہ جو لوگ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، وہ اپنے تمام فیملی ممبران سے دور رہیں۔سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم لوگوں کے لیے مزید آسانیاں کرتے جا رہے ہیں، ان آسانیوں میں آپ اپنے سماجی دوری کا ضرور خیال رکھیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک نئی زندگی ہے، جس کا آغاز صحت کی بنیادوں پر ہوگا، آپ ماسک پہن گھر سے باہر نکلیں، گھر واپس جائیں تو کپڑے تبدیل کرلیں، ہاتھ دھونا اور خود کو صاف ستھرا رکھنا، اپنے چہرے کو بالکل نہ چھونا، یہ نئی زندگی کا اصول ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close