شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ نون کے صدراور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان میں امریکی ناظم الامور پال ڈبلیو جونز کو جوابی خط لکھا ہے۔شہباز شریف نے امریکی ناظم الامور کو خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس سے انسانی زندگیوں کو خطرات کے ساتھ انسانی سماج و

معاشرت کا پورا تانا بانا متاثر ہوا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستان کی مدد اور تعاون پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔شہباز شریف کا خط میں کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات اور روابط کہیں گہرے اور مضبوط ہیں، ہر بحران میں پاک امریکا تعلقات کی مضبوطی ابھر کر سامنے آنا اس امر کا ثبوت ہے۔انہوں نے امریکی ناظم الامور کو خط میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کسی سرحد کو نہیں پہچانتا، تمام خطے اس کی سفاکی اور تباہی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔قائدِ حزبِ اختلاف نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا کے خلاف تعاون کی جتنی آج ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہ تھی۔انہوں نے خط میں تحریر کیا ہے کہ اجتماعی طور پر کورونا کے عفریت کے خلاف جدوجہد نہ کی گئی تو نتائج بھگتنا ہوں گے، صورتِ حال کا تقاضہ ہے کہ امریکا کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرے۔شہباز شریف کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے امریکا میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے۔انہوں نے امریکی ناظم الامور کو اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی عوام جلد موجودہ صورتِ حال پر قابو پالیں گے، پاک امریکا تعلقات پر آپ کی بریفنگ کے لیے شکر گزار ہوں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close